top of page
Post: Blog2_Post

Bunyād 2023 Launch (Volume 14)

Friday, September 15, 2023 | 4:00 – 6:00 PM | A-16, Ground Floor, Academic Block, LUMS


Bunyād—the annual Urdu Studies journal published by the Gurmani Centre for Languages and Literature—continues to provide a platform for academics to share innovative and current research with a global audience. The journal is devoted to disseminating cutting edge scholarship on Urdu literature, linguistics, criticism, literary history, and translation studies. Simultaneously, it aims to promote advanced research and globally recognised best practices in these fields. Recognised by the Higher Education Commission (HEC) of Pakistan under category ‘Y’, the journal features contributions by leading academics from across Pakistan as well as several international contributors.


You can read the 14th volume of Bunyād here.


All other volumes of Bunyād are also available online on the journal’s website.


To order a printed copy of any of the volumes, please follow the instructions below:

  1. Create an account or login to https://register.lums.edu.pk/

  2. Click on "Subscribe Bunyad"

  3. Mention your name, mailing address and the volume(s) of Bunyād you wish to order

  4. Pay the generated fee voucher at a bank or online at https://pay.lums.edu.pk/

Facing any problems with the ordering process? No worries! Just drop us an email at bunyaad@lums.edu.pk. You can also contact us by submitting the form at the end of this page (please explain your issue in the message box).


Event Schedule:

  • Day & Date: Friday, September 15, 2023

  • Timings: 4:00pm to 6:00pm

  • Venue: Auditorium A-16, Ground Floor (HSS side), Academic Block, LUMS


بنیاد تقریب اجراء
.pdf
Download PDF • 150KB

گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لمز، عالمی شناخت کے حامل سالانہ تحقیقی مجلّہ بنیاد شمارہ ۱۴ (۲۰۲۳ء) کی تقریب اجراء منعقد کررہاہے۔ یہ مجلّہ اردو ادب، لسانیات، تنقید، ادب کی تاریخ، دستاویزی تحقیق اور ترجمہ کاری میں کی جانے والی نئی تحقیق کو فروغ دینے میں سرگرم ہے۔ بنیاد ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (HEC) کی “Y” کیٹگری میں شامل ہے اور عالمی سطح کے مصنفین کو اہم موضوعات پر اپنی تحقیق کی اشاعت کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ تقریب کے میزبان نقاد اور افسانہ نگار ڈاکٹر ناصر عباس نیرّ(مدیر بنیاد) ہوں گے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر شائستہ حسن سرانجام دیں گی۔ اردو زبان و ادب کے نامور سکالرز، شاعر اور نقاد شریکِ گفتگو ہوں گے۔

ڈاکٹر شائستہ حسن
گورنمنٹ کالج گلبرگ ،لاہور میں اردو ادب کی تدریس سے وابستہ ہیں۔انھوں نے’’لاطینی امریکی فکشن ‘‘ کے عنوان پر ڈاکٹریٹ کا مقالہ تحریر کیا۔ان کے تحقیقی اور تنقیدی مضامین ملک کے نمایاں جرائد میں چھپ چکے ہیں ۔

پروفیسر ڈاکٹرناصرعباس نیرّ
اردو ادب کے ممتاز نقاد اور افسانہ نگار ڈاکٹر ناصر عباس نیّر پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کے شعبۂ اردو سے بہ طور پروفیسر وابستہ ہیں۔ وہ اردو سائنس بورڈ ،لاہور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ ۲۰۲۰ءسے گرمانی مرکز زبان و ادب، لمز کے تحقیقی مجلّہبنیاد کے اعزازی مدیر ہیں۔ انھوں نے۳۰کے قریب کتابیں تصنیف و تدوین کی ہیں۔ اردو میں مابعد نوآبادیاتی مخاطبے کا آغاز کیا،جب اس موضوع پر ان کی کتاب مابعد نوآبادیات اردو کے تناظر میں (۲۰۱۳ء) سامنے آئی۔ اسی موضوع پر ان کی دوسری کتاب اردو ادب کی تشکیل جدید(۲۰۱۶ء) ہے جس نے کراچی لٹریری فیسٹیول ۲۰۱۷ء میں بہترین اردو کتاب کا انعام اورپاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی جانب سے بابائے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ برائے اردو نثر۲۰۱۶ء حاصل کیا۔ ان کی کتاب اُس کوایک شخص سمجھنا تو مناسب ہی نہیں(۲۰۱۷ء) کو یو۔ بی۔ایل ادبی ایوارڈ ۲۰۱۹ء ملا۔ ان کی تازہ ترین کتابیںColoniality, Modernity and Urdu Literature (۲۰۲۰ء)، جدیدیت اور نوآبادیات (۲۰۲۱ء)، یہ قصہ کیا ہے معنی کا(۲۰۲۲ء) اور نئے نقاد کے نام خطوط (2023ء) ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے انگریزی اخبار Dawn اور The News میں باقاعدگی سے ادبی مسائل پر لکھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک معروف مزاح نگار، کالم نگار اور خاکہ نویس ہیں۔ وہ ایف سی کالج یونیورسٹی ،لاہور کے شعبٔہ اردو سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے۲۵کے قریب کتابیں تصنیف و تدوین کی ہیں۔اُردو دنیا کے متعدد رسائل و جرائد میں اُن کے تخلیقی ، تحقیقی ، تنقیدی اور تدریسی مضامین و مقالہ جات شائع ہوچکے ہیں ۔ ان کی تازہ ترین کتابیں زاویے ، خاکہ زنی ، اُردو کی مختلف ترین تاریخ اور اُردو مزاح کی تاریخ(زیرِطبع) ہیں ۔

ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی
ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی نقاد، محقق اور مترجم ہیں ۔ وہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج، سول لائنز لاہور میں اردو ادب کے پروفیسر ہیں۔ انھوں نے 13 کتابیں تصنیف/مرتب کیں اُن کے تقریباً 25 تحقیقی مقالات پاکستان اور ہندوستان کے معروف تحقیقی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ انھوں نے اردو میں ماحولیاتی تنقید پر پہلی باضابطہ کتاب اردو ادب: ماحولیاتی تناظر کے عنوان سے شائع کی۔ اس کتاب کو گیٹز فارما آکسفورڈ لٹریری ایوارڈ 2022 ءکے لیے بھی نامزد کیا گیا ۔

ڈاکٹر عنبرین صلاح الدین
ڈاکٹر عنبرین صلاح الدین شاعر، استاد، محقق، مترجم اور افسانہ نگار ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی،لاہور کے شعبہ ٔجینڈر سٹڈیز میں بہ طور اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔وہ کئی قومی وبین الاقوامی کانفرنسوں اور مشاعروں میں شرکت کرچکی ہیں۔ان کا پہلا شعری مجموعہ سرِ دشتِ گماں 2004 ءمیں شائع ہوا۔ چینی مصنف یو ہوا کے ناول کا ترجمہخون بیچنے والے کی سرگذشت کے عنوان سے سنگِ میل پبلی کیشنز نے 2022 ءمیں شائع کیا۔ منشا یاد کے اردو ناول راہیں کا انگریزی ترجمہ crossroads کے عنوان سے 2022ء میں اکادمی ادبیات پاکستان نے شائع کیا۔

عرفان حیدر
عرفان حیدر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ،رائے ونڈ لاہور میں اردو کےلیکچرر ہیں۔ وہ کتابی سلسلہ نقاط کے نائب مدیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ مابعد جدید تنقید، ماحولیاتی ڈسکورس اور تھیوری کی مباحث میں دل چسپی رکھتے ہیں۔ ان کی ایک کتاب مطالعاتِ میر و غالب اشاعت کےمراحل میں ہے۔
bottom of page