top of page

Academic Writing Workshop (Urdu)

(Sat–Sun) March 18–19, 2023 | 9:00 AM – 5:00 PM | Academic Block, LUMS


The deadline to register is Wednesday, 8th March 2023 till 4:00pm. For registration, please CLICK HERE.


Academic Writing Workshop

رطوریقا کا فن میں، ارسطو لکھتا ہے کہ ’’ ایک عمدہ اسلوب کو سب سے پہلے واضح ہونا چاہیے‘‘۔واضح ہونے کا مطلب ہے کہ ایسے الفاظ استعمال کیے جائیں جن میں ابہام اور اشکال نہ ہوں، الفاظ مصنف کے ماضی الضمیر کو ٹھیک ٹھاک پیش کرتے ہوں۔ اگرچہ ارسطو کے بعد اس ضمن میں خیالات کا فی بدل چکے ہیں ، لیکن یہ اقتباس اب بھی علمی نثر کے حوالے سے درست ہے۔ علمی نثر کا فن خیالات کو اس انداز میں بیان اور مجسم کرنے پر زور دیتا ہے کہ علمی نثرزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے یعنی ان تک علم اور خیالات کی درست ترسیل کرے۔ لہٰذا، زیادہ تر گریجویٹ پروگرام علمی نثر لکھنے پر مکمل عبور کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر ہم علمی نثر کےطریقہ کار اور پیچیدگیوں سے واقف نہ ہوں تو اسے انجام دینا جان جوکھوں کا کام ہوتاہے ۔ تاہم، اگر تجربہ کار اساتذہ سے سیکھا جائے تو، علمی نثرآپ کو اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔


گرمانی مرکز زبان و ادب( لمز) یونیورسٹی اسکالرز کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ- علمی نثر: اصول اور رسمیات کا انعقاد کر رہا ہے۔اس ورکشاپ میں ڈاکٹر نجیب جمال، ڈاکٹرخالد محمود سنجرانی، ڈاکٹر فاطمہ فیاض اور ڈاکٹر ناصر عباس نیّر جیسے تجربہ کار پروفیسرز اور سکالرز بذات خود لمز میں اور ڈاکٹر سرور الہدیٰ(بھارت سے) زوم کے ذریعے شامل ہوں گے۔


یہ سب اساتذہ علمی نثر کی اکثر نظر انداز کی جانے والی باریکیوں کا جائزہ لیں گے جو اچھی تحریر کو بہترین تحریر سے الگ کرتے ہیں۔ اساتذہ کرام دہائیوں کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے، موضوع کے انتخاب ، تلخیص نگاری ، کتابیات سازی ، علمی نثر میں معروضیت کے حصول، معیاری علمی اسلوب کے خصائص اور سرقہ سے بچنے کے طریقے سکھائیں گے۔لیکچرز کے ساتھ مشق بھی ورکشاپ کا حصّہ ہو گی۔



گرمانی مرکز زبان و ادب لمز کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ


علمی نثر: اصول و رسمیات

کا انعقاد 18-19 مارچ 2023 بروز ہفتہ - اتوار صبح 9 بجے سے شام5 بجے کیا جارہا ہے۔


ورکشاپ میں شمولیت کے لیے دیے گئے لنک پر فارم فل کریں۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 مارچ 2023 شام 4 بجےتک ہے۔ منتخب ہونے والے شرکا کو بذریعہ ای میل مطلع کیا جائے گا۔


( ورکشاپ فیس 5000 روپے ہے )

Post: Blog2_Post
bottom of page